Imran khan ny koi mafi nahi manghi

 راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست 2024ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم بھی 9 مئی کو معاف نہیں کریں گے، ہمارے 16 لوگ شہید ہوئے، ہمارے لوگوں پر تشدد کیا گیا، 9 مئی کے متاثرین ہم ہیں ہمیں انصاف چاہیے،قاضی فائز عیسی نے ہمیں کچلنے کا پورا موقع دیا۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں، اگر پی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث پائے گئے تو معافی بھی مانگوں گا، ان کو پارٹی سے نکالوں گا اور سزا بھی دلواؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ثبوت آپ کے پاس ہیں، کیوں چھپا رہے ہیں ثبوت چھپانا جرم ہے، پیٹرول بم ہم نے صرف زمان پاک لاہور میں استعمال کیے تھے اور کہیں نہیں، اگر کوئی تنظیمی عہدے دار حساس عمارتوں پر پٹرول بم پھینکنے میں ملوث ہے تو اسے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

Comments

Popular posts from this blog

Bangladesh ki azadi

Pakistan road khuty bante hain